ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے‘‘

’’روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کا مشن ہے‘‘
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر، علی ساہی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے  کہ میرٹ اور شفافیت نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی۔ عام آدمی خوشحال ہوگا۔ کمزور کو طاقتور کیا جائے گا۔ تبدیلی اور نئے پاکستان کی عملی تعبیر میں پنجاب ہر اول دستے کا کردارادا کرےگا۔قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔

سٹی 42 کے مطابق ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کوترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔ ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ نیا پاکستان ہماری منزل ہے۔ بنیادی سہولتیں عوام کو ان دہلیز پر ملیں گی۔ عوام کو ان بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر قیمت یقینی بنائی جائے گی۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ اس سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔مختصر عرصے میں تحریک انصاف کی حکومت نے وہ اقدامات کیے ہیں جو 70برس کے دوران کوئی حکومت نہیں کرسکی۔ 

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے۔ اس کی عملی تعبیر میں پنجاب ہر اول دستے کا کردارادا کرے گا۔ کرپشن، نا انصافی اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer