سٹی 42: مہنگی پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی لاہور نے ہنگامی اجلاس کیا۔
اجلاس کی صدارت امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ حلقہ لاہور ذمہ داران ، ضلعی نظم و قیم زون ، ناظمین شعبہ جات نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سیاسی امور ، نوجوانان، ناظمین حلقہ جات اورصدور عوامی کمیٹیاں ، شعبہ جات ، جے آئی یوتھ لاہور کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں 22 مئی کو لاہور میں ہونے والے بڑے احتجاج پر مشاورت کی گئی ۔ مشاورت کے بعد ضیاء الدین الدین انصاری نے بڑے احتجاج کاا علان کردیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22مئی کو مسجد شہداء مال روڈ ہر احتجاج ہوگا،ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا احتجاج میں تمام اضلاع، کارکنان اورشہری شریک ہوں گے ۔
تمام ذمہ داران کو احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے ممبر شپ،عوام رابطہ مہم کرنے کی ہدایات کردی ۔

