شاہد سپرا:لاہور میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی کھپت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث لیسکو کے نظام پر دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا۔
کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ 3500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی،لیسکو نے 3420 میگاواٹ لوڈ لیکر سسٹم پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔
لاہورشہر سمیت مضافات کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ3 گھنٹے تک ہو گیا،درجہ حرارت بڑھنے سے لیسکو کی طلب میں تقریبا 600 میگاواٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سولر سسٹم سے جنریشن ہونے کے باوجود لیسکو کے سسٹم پر طلب بڑھ گئی،گزشتہ شب لیسکو کے سسٹم پر ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی۔