ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں افسران کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ، ملازمین سراپا احتجاج

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں افسران کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ، ملازمین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طاہر جمیل:  پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں افسران کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد نچلے درجے کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کے مختلف اعلیٰ افسران کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ ہونے پرنالاں  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹیکنیکل آفیسر کامران خان کی ماہانہ تنخواہ 6 لاکھ 96 ہزار روپے سے بڑھ کر 8 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ انہیں موبائل الاؤنس کے ساتھ 350 لیٹر پٹرول، سرکاری گاڑی اور میڈیکل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح چیف فنانشل آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر اعلیٰ عہدوں کی تنخواہیں 4 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے ماہانہ تک کر دی گئی ہیں۔ کمپنی سیکرٹری کی تنخواہ 7 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سینئر مینیجر پلاننگ اور اسسٹنٹ مینیجر انفورسمنٹ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انفورسمنٹ انسپکٹرز نے تنخواہوں میں صرف 10 سے 12 ہزار روپے اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملازمین نے شکایات کے ازالے کیلئے سی ای او سے ملاقات کی کوشش کی تاہم انہیں ملاقات سے انکار کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مبینہ طور پر احتجاج کرنے پر ایچ آر مینیجر کی جانب سے کارروائی کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں یکساں اور منصفانہ اضافہ کیا جائے تاکہ نچلے درجے کے عملے کی مشکلات کم ہو سکیں۔