ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ پر لوڈر اور چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کینال روڈ پر لوڈر اور چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائیاں جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کینال روڈ پر لوڈر رکشوں اور چنگچی رکشوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران خلاف ورزی پر 701 چنگچی رکشوں اور 204 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کینال روڈ پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے 311 وہیکلز کے خلاف بھی چالان کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور  سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ لوڈر رکشوں میں انتہائی خطرناک انداز میں سامان لوڈ کیا جاتا ہے، جس کے باعث دیگر ٹریفک کیلئے سنگین خطرات پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوڈر رکشوں پر سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری سامان غیر محفوظ انداز میں منتقل کیا جاتا ہے جو کسی بھی حادثے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔