ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ؛ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت

فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ؛ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے   جنرل  عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد  دی 

چوہدری شجاعت حسین آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ،فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ  پاکستان  بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی  حاصل کی، یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی،

چوہدری شجاعت نے کہا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر بھی مبارکباد  دی  اور کہا ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، پوری قوم مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،

طارق حسن جنرل سیکرٹری  کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی قوم کی آواز تھی  ۔جنرل عاصم قوم کی امنگوں کے محافظ بن کر ابھرے ۔