سٹی 42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 250 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 312 زخمی ہوئے، 111 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 201 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے،