ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف:  اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر افسوسناک واقعہ، اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافر پر مبینہ تشدد کرنے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافر جاوید احمد جو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا ائیرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا شکار ہوا۔ اے ایس ایف کے اہلکار ضیاء نے جاوید احمد کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تھپڑ رسید کیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کی بچیاں خوفزدہ ہو کر زاروقطار رو رہی ہیں۔ ویڈیو  میں مسافر اور اہلکار کے درمیان جھگڑا اور شور شرابہ بھی واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کو واقعے کے بعد ائیرپورٹ آفس لے جایا گیا جہاں انہیں مبینہ طور پر تھریٹ بھی کیا گیا۔ واقعے نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کو بھی غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری جانب اب تک اے ایس ایف کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق واقعے کی اندرونی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔