ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پانی کا چھڑکاؤ،گرین کوور نہ ہونے سے آلودگی ،سموگ کا خدشہ

پنجاب میں پانی کا چھڑکاؤ،گرین کوور نہ ہونے سے آلودگی ،سموگ کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 باسم سلطان :حکومت کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔پانی کا چھڑکاؤ،گرین کوور نہ ہونے سے آلودگی ،سموگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے۔  پرائیویٹ اداروں پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں کرنے کا حکم دے دیا۔ضلعی انتظامیہ نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔شہر میں جاری 137 ارب کا لاہور ڈیویلپمنٹ پلان جاری ہے۔شہر میں 3705 گلیوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

شہر کے تمام تعمیراتی مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروایا جا سکا۔چندرائے روڈ ، کوٹھا پنڈ فلیٹس ، فیصل ٹاون و دیگر علاقوں میں خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق تعمیراتی سائٹ پر گرین کوور کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ بھی نہ کروایا جا سکا۔