وسیم احمد: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان کیلئے 23 مئی کو پاکستان آمد متوقع۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش ٹیم نے پہلے 21 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا، بنگلہ دیش 21 مئی کو شارجہ میں یو اے ای کےخلاف تیسرا ٹی 20میچ کھیلے گی۔
پاکستان میں 5میچز کی سیریز کے2میچز فیصل آباد ،3لاہور میں شیڈول تھے، بنگلہ دیش کوبھیجے گئے مجوزہ نئےشیڈول کے تحت 27 اور 29 مئی فیصل آباد میچز ہونگے، یکم جون ،3 اور 5 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچز مجوزہ شیڈول کے تحت ہوں گے۔