ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

19 سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالا سوتیلا باپ گرفتار

 19 سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالا سوتیلا باپ گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ہنجروال پولیس نے 19 سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے حقیقی باپ کیساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا اور لاش کوڑے کے ڈھیرپر پھینک دی ۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں سوتیلے باپ نے حقیقی باپ کیساتھ مل کر جواں سالہ بیٹی فریحہ کو قتل کر دیا تھا اور لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا۔ پولیس نے سوتیلے باپ شہباز کو گرفتارکر لیا ہے، جبکہ حقیقی باپ شوکت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو بیٹی کے کردار پر شک تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے لڑکی کو باہمی مشاورت سے قتل کردیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer