قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نے تمام قسم کی بینک سکیورٹی کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ بلدیات نے بینکوں میں سکیورٹی کی رقم کو چیک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں ،کمپنیوں اور فارن فنڈڈ اداروں کو بینک سکیورٹی کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کئی ٹھیکیداروں نے محکمہ بلدیات کی بینک سکیورٹی جمع نہیں کرائی ہے۔ محکمہ بلدیات نے بینک سکیورٹی جمع نہ ہونے پر ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔