ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قدر میں کمی

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قدر میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کارور کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت میں تبدیل ہوا ، 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 690 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے ڈالر 281 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer