ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ ،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور:سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ ،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ،ملزم طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی سول لائن کی ٹیم ملزم کو باٹا پور میں ریکوری کے لئے لے جارہی تھی۔ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم 150 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔