ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور : پولیس کی کارروائی ، ریکارڈ یافتہ 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ  گرفتار

 باٹا پور : پولیس کی کارروائی ، ریکارڈ یافتہ 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :ایس ایچ او باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے60سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ  کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق   گرفتار ملزمان میں سرغنہ عبداللہ، طارق ارو نصیر شامل ہیں۔ملزمان سے 2 موٹر سائیکلز، 2 موٹریں، 4 موبائلز، نقدی، پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ملزمان نے غیر قانونی پارکنگ ، بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا،

  اس حوالے سےپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز ونگ کے حوالے کر دیا۔

ایس پی کینٹ نےایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔