ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے سی کیوں بند رکھا؟ چلڈرن ہسپتال میں مریض کے لواحقین کاڈاکٹروں پر تشدد

اے سی کیوں بند رکھا؟ چلڈرن ہسپتال میں مریض کے لواحقین کاڈاکٹروں پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اے سی بند رکھنے کی وجہ سے چلڈرن ہسپتال میں مریض کے لواحقین نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مسیحاؤں نے ملزمان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج بچے کی شفٹنگ کے دوران پیش آیا جب لواحقین اور ڈاکٹروں کے درمیان اے سی نہ چلنے کے باعث تلخ کلامی ہوئی ۔اسی دوران مشتعل لواحقین نے ڈاکٹروں پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔تشدد کے باعث ڈاکٹر بختیار مختار اور ڈاکٹر وقار احمد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ ڈاکٹروں کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔