ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ  اسلام آباد میں شروع

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ  اسلام آباد میں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سعودی عرب کیخلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2  ہوم میچ کے لیے قومی فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ  اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی فٹ بال پاور ہاؤس (سعودی عرب) کے خلاف مقابلے کے لیے مہارت اور حکمت عملی پر توجہ جاری ہے۔ اہم میچ کی تیاری کے لیے گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم ہیں جبکہ  فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری ہیں۔ پاکستان کے ابتدائی سکواڈ میں گول کیپر حسن علی اور تنویر ہیں۔ ڈیفنڈر ز میں حسیب خان، مامون موسیٰ خان، حذیفہ، وقار احتشام، عبدالرحمن، عمر حیات، محمد عدیل، محمد صدام اور زین العابدین شامل ہیں۔ مڈفیلڈر میں یاسر عرفات، عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، معین علی، جنید احمد اور فہیم شامل ، فارورڈ میں عدیل یونس، شائق دوست، علی ظفر اور فرید اللہ شامل ہیں۔

قومی تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل اسکواڈ میں شامل کیے جائیں گے۔