ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آرمی چیف سےترک وزیر خارجہ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

  آرمی چیف سےترک وزیر خارجہ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات پر اطمینان  کا اظہار کیا،ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا پاکستان اور ترکیہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدار  کے مضبوط رشتے سے جڑے  ہوئے ہیں۔

 مہمان وزیر خارجہ ہاکان فیدان  نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج  کی قربانیوں کو بھی سراہا۔