وزیر اعلیٰ کے حکم پر زمان پارک کو نوگوایئرا ختم کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ کے حکم پر زمان پارک کو نوگوایئرا ختم کر دیا گیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ کے حکم پر زمان پارک کو نوگوایئرا ختم کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے کینال روڈ پر صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے کینال روڈ کو تاحال عام ٹریفک کے لئے نہیں کھولا گیا۔پولیس کی نفری مال روڈ کینال بریج اور ٹھنڈی سٹرک پر موجود ہے۔

زمان پارک کے اطراف میں ٹریفک بندش ہونے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے دھرمپورہ روڈ سے مال روڈ سائیڈ کا روڈ کھول دیا گیا۔ پنجاب پولیس کی جانب ہر طرح کی ٹریفک کیلئے روڈ کھول دیا گیا ہے،  ٹھنڈی سڑک کی جانب جانے والی ٹریفک بھی معمول پر آگئی ہے۔

واضح رہےکہ  پولیس کی جانب سے 4 روز قبل زمان پارک آپریشن کے سبب اطراف کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔  زمان پارک کے عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے تاحال بند ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer