جرمنی کے بڑے تاجر نےکرسٹیانو رونالڈو کو بائرن میونخ میں لانے کی ٹھان لی

جرمنی کے بڑے تاجر نےکرسٹیانو رونالڈو کو بائرن میونخ میں لانے کی ٹھان لی
کیپشن: Cristiano Ronaldo, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: جرمنی کے بڑے تاجر نے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو بائرن میونخ میں لانے کی ٹھان لی۔سعودی کلب سے جڑے کھلاڑی کی نئی ٹرانسفر فٹبال حلقوں میں ہچلچل مچانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال کے چمکتے ستارے کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب سے جرمن کلب سے معاہدہ کرانے سے متعلق خبریں زور پکڑنے لگیں۔ جرمن نامور تاجر مارکس شن نے جرمن فٹبال لیگ اور چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کو رونالڈو کو نمائندگی دینے سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کسی بھی بڑے معاہدے کی ڈیل فائنل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ رواں سال انگلش کلب مانچسٹ یونائیٹڈ سے علیحدگی اختیار کر کے سعودی کلب ’’النصر‘‘ سے ریکارڈ مہنگا معاہدہ کرنے والے سپر اسٹار کی اس ممکنہ ٹرانسفر کی خبریں وائرل ہو گئیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer