بچوں کو پب جی کھیلنے کیلئے کرایہ پر موبائل فون دینے والے7 افراد گرفتار

Peshawar, Mobile Phone on Rent, Abusing the Kids, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے بچوں کو 60 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اسمارٹ فون کرایہ پر دینے والے 7 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فقیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو کرایے پر موبائل فون دینے والے7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 2 دکانیں بند کروا کر  سربمہر بھی کردیں اور 47 موبائل فون برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں ایف آئی آر  درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر  پب جی گیم کھیلنے اور  دیگر برائیوں کی ترغیب دیتے تھے۔