واٹس ایپ نے 6 اینی میٹڈ ایموجیز پیش کردیئے

واٹس ایپ نے 6 اینی میٹڈ ایموجیز پیش کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: واٹس ایپ غیرمعمولی طور پر نئے فیچرز پیش کررہا ہے اور اب اس کے نئے بی ٹا ورژن میں چھ اینی میٹڈ ایموجیز پیش کیے گئے ہیں جو بہت جلد پوری دنیا میں رائج ہوں گی۔

اگرچہ واٹس ایپ کی جانب سے اینی میٹڈ ایموجی (احساس والے اینی میشن گرافکس) کی خبریں کئی ماہر سے زیرِ گردش رہیں لیکن اب واٹس ایپ کی خبردینے والی مشہور ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بی ٹا اِنفو‘ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اسی ویب سائٹ پر ایک گِف بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ایموجیز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ کئی صارفین نے واٹس ایپ سے اس کی فرمائش کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اینی میٹڈ ایموجی اب سامنے آچکی ہیں۔ان میں سب سے اوپر پارٹی یا تقریب کو ظاہر کرنے والی ایموجی ہے جبکہ آنسو بھرے قہقے، رونے دھونے، حیرت، اچھلتے ہوئے سرخ دل، اور بھڑکتی ہوئی آگ والی قدرے بڑی ایموجی ڈیزائن کی گئی ہے۔

یہی ایموجی ہم بار بار بھی استعمال کرتے ہیں۔ جسے بی ٹا ٹیسٹر نے پسند بھی کیا ہے۔ توقع ہے کہ انہیں جلد ہی پیش کیا جائے گا۔