گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟

Traffic accidents,Resue 1122,
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ،، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے 274 ٹریفک حادثات میں 284 افراد زخمی ہو گئے۔
 ریسکیو 1122 کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 274 ٹریفک حادثات ہوئے، حادثات میں مجموعی طور پر 284 افراد زخمی ہوئے، 117 شدید زخمیوں کوفوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، 167 معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔