میٹرک کے امتحانات ، سپرنٹینڈنٹ پر بڑی پابندی عائد 

Matric,Intermediat exams,suprintendent
کیپشن: examination hall,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹر کے سالانہ پیپرز  مسلسل آوٹ ہونے کا خدشہ ،میٹرک کے امتحانات میں سپرنٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

امتحانی عملہ اور طلباء پیپر شروع ہونے سے پہلے موبائل فون سپرنٹینڈٹ کے پاس جمع کروائیں گے،طلباء پر بھی کمرہ جماعت میں موبائل فون لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

سپرنٹینڈنٹ امتحانی عملے سے وصول شدہ موبائل فونز سوئچ آف کرکے اپنے پاس رکھیں گے ،دوران چیکنگ موبائل فون آن ہونے پر ضبط کرلیا جائے گا۔

ضبط شدہ موبائل فونز کی مکمل جانچ پڑتال کیجائے گی ،موبائل کے ذریعے پیپر لیک کرنے والے عملے یا امیدوار کیخلاف قانونی کاروائی کیجائے گی۔ضبط شدہ موبائل فونز طالبعلم اور امتحانی عملہ کو واپس نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے تعلیمی بورڈز نے تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت جاری کردیں۔