الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد علیم خان کا بڑا بیان

 الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد علیم خان کا بڑا بیان
کیپشن: Aleem Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی ان کے سر سے اترگیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں ان پر کیا گیا تھا۔

 تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دیے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللہ  پر چھوڑتے ہیں، اللہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنےوالا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کرتے  پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ارکان نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ دیا۔

مخالف امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے انخراف ثابت ہوگیا، الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاتی ہے، منحرف ارکان کی نشستیں خالی قرار دی جاتی ہیں۔

ڈی سیٹ ہونےوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ، 4 کا اسد کھوکھر گروپ اور 16 ارکان کا تعلق جہانگیرترین گروپ سے ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer