سٹی 42: پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ اُ نہوں نے خود سے متعلق ابھی تک عجیب افواہ یہ سنی ہے کہ اُن کی اور معروف اداکارہ مایا علی کی شادی ہو چکی ہے اور اِن دونوں کے بچے بھی ہیں۔
پاکستان کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے حال میں دیئے گئے ایک انٹر ویو میں بتایا ہے کہ اُنہیں خود سے متعلق تا حال سب سے عجیب افواہ کونسی لگی ہے۔عثمان خالد بٹ نے ساتھی اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود سے متعلق اب تک کی سب سے عجیب افواہ یہ سنی ہے کہ اُن کی اور مایا علی کی شادی ہو چکی ہے اور اِن دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔
عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ ’اُن کے اور مایا علی کے بچوں سے متعلق سوال اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا۔‘ عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین کو اپنے بچوں سے متعلق بتایا تھا کہ ’اُنہوں نے اپنے بچے پھینک دیئے ہیں کیوں کہ اُنہیں پسند نہیں آئے تھے۔‘