جنیدریاض:سرکاری ونجی سکولوں کی مزید بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے مزید اہم ،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے سکولوں کی بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے اہم قراردیدیئے۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری ونجی سکولوں کی مزید بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے مزید اہم قرار،صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 24گھنٹوں میں سکول کھولنے کا یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا،عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Will update on opening of all Public and Private Schools in Punjab within 24 hours. Please follow SOPs issued by the Government.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 20, 2021
واضح رہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا،24 مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔