ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کے لاپرواہ افسروں کی موجیں ختم

محکمہ بلدیات
کیپشن: محکمہ بلدیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات کے لاپرواہ افسروں کی موجیں ختم ، سیکرٹری بلدیات نے تمام افسروں کو دفاتر میں بروقت پہنچنے اور حاضری یقینی بنانے کی وارننگ جاری کر دی۔

محکمہ بلدیات کے تمام افسر اپنے دفاتر سے غائب ،کوئی بھی افسر بروقت ڈیوٹی پر دفتر نہیں پہنچتا، محکمہ بلدیات میں سپیشل سیکرٹری کے علاوہ گزشتہ روز کوئی افسر ڈیوٹی پرموجود نہیں تھا، افسروں کی جانب سے لاپرواہی کے مظاہرے کے بعد محکمہ بلدیات نے افسروں کو دفاتر بروقت پہنچنے کیلئے وارننگ جاری کردی، افسر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت دفاتر پہنچیں اور اپنی ڈیوٹی کے اوقات کار میں دفاتر میں موجود رہیں او ر سائلین کے مسائل حل کریں، دفتری قواعدو اضوابط پر عمل نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات نے نئی پالیسی منظور کر لی، محکمہ بلدیات ایف آئی آر درج ہونے پر عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا، عدالتی فیصلہ سے پہلے ہی محکمہ بلدیات اپنی انکوائری کرے گا، ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ہی انکوائری پر افسر یا ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، محکمہ بلدیات نے 90 ہزار ملازمین اور افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer