ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ

ایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر اعلی پنجاب نےایل ڈی اے انصاف ویب پورٹل اورموبائل پورٹل لانچ کردیا، لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران وملازمین کی جانب سےچیف منسٹر فنڈبرائے کورونا کنٹرول میں 27 لاکھ 78 ہزارروپےکا چیک بھی دیا گیا۔
شہریوں کوانصاف ویب پورٹل اورموبائل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دینےکی سہولت فراہم کرنےکے لئے پورٹل لانچ کیا گیا، پورٹل کےذریعےایل ڈی اے آفس آنےکےلیےآن لائن اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکے گی، عدالتی احکامات بھی آن لائن جمع کرائےجاسکیں گےجبکہ شہری مختلف قسم کےسوالات آن لائن کرسکیں گے.

ایل ڈی اے کےرجسٹرڈ آر کیٹیکٹس کےذریعے اپنی اورمنظور شدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں عمارتوں کی تعمیر کے لیےنقشے منظور کرانے کی درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں، پورٹل کےذریعےایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کےترقیاتی اخراجات جمع کرانےکےلیےچالان فارم ڈاؤن لوڈ کیےجا سکیں گے،جمع شدہ درحواستوں کی آن لائن ٹریکنگ اور جوابات کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکےگا.ایل ڈی اے سےمتعلقہ اشتہارات،ٹینڈرنوٹسز اورجائیدادوں کی نیلام عام کےبارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی.

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سےانصاف پورٹل کا قیام شہریوں کےافسران سےفوری رابطےاورشکایات کےبلا رکاوٹ اندراج کےلیےاہم ترین اقدام ہے، جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سےشہریوں کی درخواستوں پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکےگا۔