ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا پر  سیاست کرنےوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی:وزیر اعلیٰ

 کورونا پر  سیاست کرنےوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی:وزیر اعلیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسےصوبائی وزیرمحنت انصرمجید نیازی  نے ملاقات کی ہے،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  کورونا پر  سیاست کرنےوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

صوبائی وزیرمحنت انصر مجید نیازی نےپنجاب ورکرزویلفیئر بورڈ کےافسراور ملازمین کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائےکورونا کنٹرول کیلئے32 لاکھ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا، پنجاب ورکرزویلفیئر بورڈ کےگریڈ 16 تک کےملازمین نےایک دن اورگریڈ 17 سے 19 کےافسران نے2 یوم کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کی ہے۔

وزیراعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، کورونا سےبچاؤ کی مہم میں پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کےافسران اور ملازمین کا جذبہ قابل تحسین ہے،پاکستانی قوم نےآزمائش میں ہمیشہ متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کرمدد کی ہے، کورونا سےنمٹنے کیلئےمعاشرے کےہرطبقے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، چیف منسٹر فنڈ کی پائی پائی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر خرچ کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے پروفیشنلز کو سامنے لانا ہوگا، عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کی تجاویز اور سفارشات کا خیرمقدم کریں گے، لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں، کارکن ساتھ دیں۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں عوامی نمائندگان کو فہرستیں فراہم کرکے انصاف امداد پروگرام کی ری چیکنگ کی جائے گی، صوبے میں انصاف امداد پروگرام کے ذریعے تقریباً 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر پارٹی رہنماؤں کی تجاویز اور سفارشات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق، صوبائی سیکرٹری برائے گڈ گورننس اعجاز مہناس، وزیراعلیٰ شکایت سیل کے سربراہ زبیر نیازی، سوشل میڈیا کے سربراہ ڈاکٹر کامران اور سلمان امجد شامل تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer