سٹی42: سائبرکرائم کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، سیشن کورٹ میں سائبرکرائم کے اڑھائی سو سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے ذریعے جہاں ایک دوسرے سے رابطہ رکھنے کی سہولت میسر ہے وہیں بعض لوگوں نے اس کا غلط۔ استعمال شروع کردیا ہے، ایسے افراد کوسزائیں دلوانے کے لیے سائبر ایکٹ دوہزارسولہ بنایا گیا تھا تا کہ خواتین کو میسج کرکے تنگ کرنے، ان کی تصویریں نیٹ پر ڈالنے اور پریشان کرنے والوں کو قانون کے کہٹرے میں لایا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں اڑھائی سو مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی کیس پارکنگ برانچ میں دائر کیے جا رہے ہیں، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے نوجوان نسل موبال فون میں مگن رہتی اور اس کا غلط۔استعمال کرتی ہے۔
اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔