ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کوپی ایس او کی فائلیں روکنا مہنگا پڑگیا

پی ایچ اے کوپی ایس او کی فائلیں روکنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے شعبہ فنانس کی نااہلی،تین ماہ سےپیٹرول اورڈیزل کی مد میں ڈیڑھ کروڑ کی ادائیگیوں کی فائلیں روکنے سے پی ایس او نےفیول کی سپلائی بند کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او نےپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے )کے تمام فیول کارڈز بند کردیئےہیں، پی ایچ اے کو تین روزسےفیول کی سپلائی میں بندش کا سامنا ہے، پی ایچ اے شعبہ فنانس نےپی او ایل کی فائلیں بلا جواز تین ماہ سے روک رکھی تھیں،بارہا معاملےکواعلیٰ حکام کےسامنےلانے پر بھی ادائیگیاں بحال نہ ہوئیں، پی ایس او کے فلیٹ کارڈز بند ہونےسےآپریشن مشینری کا کام رک گیا،شہر میں پودوں کو پانی دینےوالےواٹر باوزرزکو بھی پانی فراہم نہیں کیاجارہا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر فنانس ندیم خان کوتبدیل کرنا بھی فیول کی ادائیگیاں نہ کرنے کی وجوہات میں شامل ہے،ندیم خان گزشتہ کئی سالوں سےایک ہی عہدے پرتعینات تھے،ندیم خان پر پانچ کروڑ کی رقم نجی اکاؤنٹ میں رکھنے کی انکوائری بھی چل رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer