ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا

ندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:الیکشن سے قبل تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لگا دیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری شاہد نصر راجہ پہلے قائم مقام سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں مستقل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی اس سے قبل سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(ایم پی ڈی ڈی) کے طور پر کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی اسامی پر سپیشل سیکرٹری شاہد نصر راجہ قائم مقام سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔