(سٹی42) لاہور کی کارپٹڈ سڑکیں ون ویلروں کی جنت بن گئیں، منچلے سحری کے بعد سڑکوں پر خطرناک کرتب کرتے رہے جبکہ پولیس نیند کے مزے اُڑاتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک میں ون ویلروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، حادثات اور اموات کے باجود منچلے باز نہ آئے جبکہ پولیس نے بھی آنکھیں موند لیں، شہر کی اہم شاہراہوں پر نوجوان سحری کے بعد صبح سویرے مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، گلبرگ مین بلیو وارڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر ریس کے مقابلے اور ون ویلنگ کے خطرناک کرتب کرتے نظر آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ون ویلروں کے مقابلے ہوتے ہیں اور ان پر ہزاروں روپے جوا بھی لگایا جاتا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پولیس کاغذی کارروائی کے بجائے ویلروں کے خلاف کریک ڈائون کرے تاکہ حادثات نمایاں کمی کی جا سکے۔