سٹی 42: چاند رات،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا چاند رات پر لاہورسمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی جائے،مارکیٹوں، تفریحی و حساس مقامات پر تعینات اہلکار چوکس رہیں ۔
ترجمان پولیس کے مطابق چاند رات پر صوبہ بھر میں 17 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں،لاہور میں 5 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، لیڈیز پولیس سکواڈ، ڈولفن، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں ڈیوٹی دےرہی ہیں،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خواتین کو ہراساں کرنیوالے اوباش کے خلاف فوری ایکشن لیں ۔سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔آر پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔
کومبنگ، سرچ اینڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔