ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں180 ٹریفک حادثات ،سلسلہ نہ رک سکا،ایک شخص جاں بحق، 202 افراد زخمی

 لاہور میں180 ٹریفک حادثات ،سلسلہ نہ رک سکا،ایک شخص جاں بحق، 202 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 180 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 202 افراد زخمی ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 180 رپورٹ ہوینوالےٹریفک حادثات کے 72 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 130 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔