سٹی 42: کاہنہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا ۔
15کال پرفوری کارروائی،ملزم کو دھلوکی روڈ سے گرفتار کر لیاگیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم اور زخمی شخص کاہنہ میں ڈیرے پر کام کرتے تھے۔
ملزم اور متاثرہ شخص کے مابین معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا، ملزم بنیامین نے فائرنگ کی ،کندھے پر فائر لگنے سے عمران زخمی ہوا ۔
زخمی شخص طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حالت خطرے سے باہر ہے ۔ملزم سے پستول برآمد ،مقدمہ درج کرکےانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App