ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: جمعتہ الوداع کی نماز کیلئےساڑھے تین سو سے زائد مساجد میں بڑے اجتماعات

لاہور: جمعتہ الوداع کی نماز کیلئےساڑھے تین سو سے زائد مساجد میں بڑے اجتماعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: شہر کی بڑی جامعات اور مساجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ساڑھے تین سو سے زائد مساجد میں بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعتہ الوداع کا مرکزی اجتماع جامع مسجد داتا دربار میں ہوگا جہاں نماز جمعہ کی امامت خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کریں گے۔

 اسی طرح بادشاہی مسجد میں بھی ہزاروں افراد جمعتہ الوداع ادا کریں گے جہاں نماز جمعہ کی امامت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مزید برآں، شہر کی معروف دینی جامعات جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ اور جامعہ منظور الاسلامیہ میں بھی اجتماعات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 اس کے علاوہ دربار حضرت میاں میر، دربار حضرت مادھو لال حسین اور جامع مسجد شاہ جمال سمیت دیگر مزارات سے منسلک مساجد میں بھی جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی جائے گی جبکہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔