ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

43ہزار سے زائد سرکاری کتب چوری

 43ہزار سے زائد سرکاری کتب چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت بزدار : وئیر ہاوس سے 43ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری ہوگئیں 

پانچ نامزد ملازمین ،تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ اے ای او و انچارج وئیر ہاوس عبدالطیف کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ  کےمطابق مارچ کے آخر میں بچوں میں کتابیں تقسیم کی جانی تھیں۔10مارچ سے پتہ چلا کہ کتابیں چوری ہو رہی ہیں۔پڑتال پر پتہ چلا کہ پہلی کلاس سے دہم کلاس تک 43665 کتب چوری ہوئی ہیں

ملازمین نعیم،اعجاز،سمیت وئیر ہاؤس میں تعینات آفتاب ،ہمایوں اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ کتابیں چوری میں صرف چھوٹے ملازمین ملوث ہیں یا کسی آفیسرز کا بھی ہاتھ ہے۔ایک ملزم اعجاز کو تحقیقات کے لئےحراست میں لے لیا گیاہے ۔

تونسہ شریف میں سرکاری کتب کے ویئر ہاوس میں یکم کلاس سے لیکر دہم کلاس تک کی 43ہزار سے زائد کتابیں چوری ہو گئیں تو محکمہ ایجوکیشن کو  ہوش آگیا۔ اے ای او اور وئیر ہاوس انچارج عبدالطیف کی مدعیت میں کتابیں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں پانچ نامزد ملازمین تین نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق دس مارچ سے پتہ چلا کہ کتابیں چوری ہو رہی ہیں۔ جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا کہ کتابیں  چوری کرنے میں صرف یہ چھوٹا عملہ ملوث ہے یا بڑے آفیسر کا بھی ہاتھ ہے۔ اس سلسلے میں ایک نامزد ملزم کو حراست میں لیکر باقاعدہ تفتیش کا اغاز کردیا گیا ہے