ویب ڈیسک : شہر قائد میں ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نے گرفتاریاں شروع کردیں۔
کراچی شہر میں غلط پارکنگ کرنے اور ٹریفک جام کا سبب بننے والے کو پولیس نے آڑھے ہاتھوں لے لیا، ٹریفک پولیس ساؤتھ نے ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 7افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
صدر زینب مارکیٹ کے قریب پارکنگ کی خلاف ورزی پر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈبل پارکنگ سے گریز کریں اور خلاف ورزیوں سے بچیں۔
شہر بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں ٹاؤنز انتظامیہ کی جانب سے چارجڈ پارکنگ کی جارہی ہے اور رش کے اوقات میں ڈبل پارکنگ معمول بن گئی ہے۔