ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حساس مقامات پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد گرفتار

حساس مقامات پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سی ٹی ڈی نے راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج  کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان گرفتار  کرلیے۔ 

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی ۔ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم  کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ 

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے  دستی بم، بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائراور دیگر سامان برآمد ہوا ۔  

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے  کیا تھا ۔