ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ؛ حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والا ملزم گرفتار  

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ؛ حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والا ملزم گرفتار  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے  بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والا ملزم گرفتار   کرلیا 

گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز  کے نام سے ہوئی ،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی ۔شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کیں ،ملزم نے ایکس اکاؤنٹ سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

ملزم کے خلاف PECA-2016  کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔  ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔