ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ و ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار

انسانی اسمگلنگ و ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار کرلیے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی، جنہیں کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے، جبکہ ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے، تینوں ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہوئے تاہم  بھاری رقوم وصول کیں۔

 گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔