ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ گجر سنگھ :موٹر سائیکل  فوری نہ دھونے پر  ملزم نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی

قلعہ گجر سنگھ :موٹر سائیکل  فوری نہ دھونے پر  ملزم نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار کیوں کیا؟قلعہ گجر سنگھ میں موٹرسائیکل سوار نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی۔
فائرنگ کے واقعہ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی،سی سی ٹی وی کے مطابق ملک علی حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل واش کرانے سروس اسٹیشن گیا، سروس اسٹیشن ملازم یونس نے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر پستول نکالا اور ملازم کو گولی ماردی ۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے یونس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔