ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.21 روپے سے کم ہو کر 280.10 روپے پر آگیا ہے