ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.41 روپے پر بند ہوا۔  
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے طے ہونے پر روپے پر دباو کم ہوا ، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے سے روپے کی قدرمیں بہتری ہوگی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 281.12 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 37 پیسے کمی سے 303.67روپے ، برطانوی پاونڈ 17 سستاہوکر 355.52روپے ، امارتی درہم 8 پیسے کمی سے 76.30 روپے،  سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.53 روپے کا ہوگیا۔