سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد انتقال کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ 

سعید احمد طویل عرصے سے بیمار تھے، مرحوم کے بیٹے کی دوبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مرحوم نے پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ کھیلے ، مرحوم نے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی بدولت سے 2991 رنز بنائے۔ مرحوم نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس کے علاوہ  انہوں نے 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا تھا۔