24 گھنٹوں میں 256 ٹریفک حادثات رپورٹ، 281 افراد زخمی

24 گھنٹوں میں 256 ٹریفک حادثات رپورٹ، 281 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 256 ٹریفک حادثات ہوئے جس کے باعث 281 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 256 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے  ہیں۔ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 281 افراد زخمی ہوئے ، 122 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 159 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔