اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  تک اضافہ کردیا گیا۔ 

اوگرا نے مارچ کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، جس کے بعد سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، جس کے بعد سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ 

واضح رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لئے قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جبکہ سوئی سدرن کے لئے قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔