سولر پینلز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سولر پینلز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا)لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی،صارفین کیلئے 7سے 15کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں 2لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی۔
7 کلو واٹ کا سسٹم ایک لاکھ کم ہوکر 8لاکھ 25ہزار روپے کا ہو گیا،10کلو واٹ کے سسٹم کی نئی قیمت 11 لاکھ 50ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی،12کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں 2لاکھ روپے کی کمی کی گئی۔
12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 14لاکھ روپے مقرر کی گئی،15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 16لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے،اسی طرح 16 کلوواٹ سسٹم میں 2لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تمام سولر سسٹم آن گرڈ لگانے کی قیمت مقرر کی گئی،ہائیبرڈ سسٹم پر جانے کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔